20 August, 2018 20:56


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

20-AUGUST-2018

عمران خان چاہتے ہیں کہ ہر صورت اس ملک کا پیسہ واپس آئے انہوں نے کہا ہے کہ وہ ان ملکوں سے بھی رابطہ کریں گے۔ شیخ رشید احمد کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

عمران خان نے اپنی تقریر میں جو باتیں کی ہیں یہ وہ باتیں ہیں جو لوگ سننا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا ہے کہ خرچوں کو کم کریں اور سب سے پہلے وہ خود اپنے خرچے کم کریں گے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ نوے دنوں میں لوگوں کے سامنے نتیجہ لانا ہے۔

آج نوجوان عمران خان کے پیچھے دیوار چین کی طرح کھڑا ہے اگر ہم نے ڈلیور نہیں کیا تو یہ ہمارے ساتھ نہیں رہے گا۔

ہر جماعت میں پانچ دس فیصد ایسے لوگ ہیں جو زیر تفتیش ہیں پی ٹی آئی میں بھی کوئی ایسا ہو گا تو عمران خان اس کا ساتھ نہیں دے گا۔

میرا خیال نہیں ہے کہ آصف زرداری کے پینتیس ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں نرمی کی کوئی گنجائش ہے۔

مسلم لیگ ن دھما چوکڑی اور گالی گلوچ پر اتر آئی ہے ان کو پتہ ہے ان کے لئیے اگلے تین چار مہینے بہت سخت ہیں۔

میں شہباز شریف کے لئیے کافی رف اینڈ ٹف ٹائم دیکھ رہا ہوں ان کی سلیٹ صاف نہیں ہو سکتی۔

خواجہ آصف، سعد رفیق اور شہباز شریف کو جیل جاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

میں نے پہلے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اکٹھے نہیں رہیں گے لیکن اب کہہ رہا ہوں کہ پھر اکٹھے ہو جایں گے۔

پی ٹی آئی کے ایک ایم پی اے نے تھپڑ مارا تو خود اس پارٹی کے نوجوان نے کہا کہ اسے نکال باہر کریں۔

عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کے نام پر ایک مہینہ غور کیا لیکن پھر بھی اس پر کیس نکل آیا اس کا جواب بھی وہی دیں گے۔

مجھے وزارت داخلہ نہ دینا عمران خان کا فیصلہ ہے انہوں نے مجھے ریلوے کی وزارت دی ہے میں نے ان سے وزارت نہیں مانگی تھی۔

عمران خان نے کہا ہے کہ وہ وزارت داخلہ کو دو تین مہینے کے لئیے اپنے پاس رکھیں گے۔

انشا اللہ میں لاہور سے راولپنڈی ٹرین کا ٹائم ڈھائی گھنٹے تک لے آؤں گا۔

پشاور سے لاہور تک ڈبل ٹریک کا منصوبہ بھی میرے زیر غور ہے تیس دسمبر تک آپ نئی ریل دیکھیں گے۔

چین سے لئیے گئے انہتر انجن کھڑے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

تیس دسمبر تک سیاست بہت گرم رہے گی جو مقدمات لگے ہوئے ہیں ان پر فیصلے ہو جایں گے۔

جب تک عمران خان ہے نواز شریف ملک سے باہر نہیں جا سکتا۔

میں اس بات کا حامی ہوں کہ لڑائی نہیں ہونی چاہئیے بیک ڈور چینل استعمال ہونا چاہئیے۔

آئینی اور قانونی طور پر ہمارے پاس وہ نمبرز نہیں ہیں جو کام کرنے کے لئیے ضروری ہوتے ہیں۔

عمران خان صدر کے لئیے اعتزاز احسن کو سپورٹ نہیں کریں گے وہ عارف علوی کو صدر بنایں گے۔

عمران خان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے گا اس کا اپنا ایک روٹ ہے سٹیک ہولڈرز بھی ہمارے ساتھ ہیں باجوہ صاحب نے ایسے ہیں نہیں سدھو کو جپھا ڈالا۔

باجوہ صاحب نے سدھو کو جپھا ڈال کر ایک پیغام دیا ہے۔

امریکہ اپنے تھنک ٹینک کو بہت اعلی سمجھتا ہے پاکستان نے اپنی پالیسی بہت اچھی طرح چلائی ہے۔

چین نے ہمارا ساتھ دیا ہے تو ہم نے بھی اس کا بہت ساتھ دیا ہے چون دنوں میں پہنچنے والا اس کا مال بارہ دنوں میں پہنچے گا۔

ہمیں چین کے معاملے میں احتیاط کی ضرورت ہے ہم اپنا انٹرسٹ نظر انداز نہیں کریں گے۔

عمران خان سپورٹس مین سیاست دان ہے بزنس مین نہیں ہے اسے اب پورے ملک کا ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

عمران خان کو پاکستان کا نوجوان رن آؤٹ ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا وہ چاہتا ہے کہ وہ سنچری بنایں۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s