27 August, 2018 20:58


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

27-AUGUST-2018

پیپلز پارٹی نے صدر کے لئیے میرا نام فائنل کر لیا کہ آل پارٹی کانفرنس میں پیش کریں گے لیکن انہوں نے سمجھا کہ شاید یہی امیدوار ہیں۔آج کے واحد مہمان اعتزاز احسن کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مسلم لیگ ن میری اس لئیے مخالفت کر رہی ہے کیونکہ میں شروع سے ان کے خلاف ہوں۔

میں نے نواز شریف کی اس وقت وکالت کی تھی جب کوئی تیار نہیں تھا۔

جب مشرف نے نواز شریف کے خلاف ہائی جیکنگ کا مقدمہ بنایا تھا تو میں ان کاوکیل بنا تھا کلثوم نواز نے مجھے کیس لڑنے کو کہا تھا۔

میں نے کلثوم نواز کو کہا تھا کہ میں اس کیس پر بہت محنت کروں گا انہوں نے مجھے مناسب سی فیس بھی ادا کی تھی۔

میں نے کہا کہ میں تو آپ کا مخالف ہوں مجھے کیس دے رہی ہیں بڑے میاں صاحب ناراض ہوں گے تو انہوں نے کہا کہ مجھے بڑے میاں صاحب نے ہی بھیجا ہے۔

میں نے کلثوم نواز کو کہا کہ میں بینظیر بھٹو سے بات کروں گا وہ اجازت دیں گی تو وکالت کروں گا۔

بینظیر نے مجھے کہا کہ نواز شریف نے سلاخوں کے پیچھے سے ہاتھ بڑھایا ہے اس کا کیس لڑ لو۔

اب میں نواز شریف کا کیس نہیں لڑوں گا کیونکہ میں اس پر ایک واضع موقف لے چکا ہوں۔

نواز شریف کو فئیر ٹرائیل دیا گیا ہے ان کا کیس اب اپیل میں ہے۔

عدلیہ بحالی کی تحریک میں گوجرانوالہ پہنچے تو جنرل کیانی کا فون آیا کہ آپ کے مطالبات مان لئیے گئے ہیں آپ احتجاج ختم کر دیں۔

میں نے کہا کہ کیسے پتہ چلے کہ ہمارے مطالبات مان لئیے گئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ آپ یوسف رضا گیلانی کی تقریر سن کر فیصلہ کریں۔

یوسف رضا گیلانی نے صبح چھ بجے تقریر کی اور ہمارے مطالبات مان لئیے گئے۔

میں صدر کا امیدوار رہا تو اپوزیشن کے بہت سے لوگ اپنی مرضی سے مجھے ووٹ ڈالیں گے۔

مسلم لیگ ن کو سوچنا پڑے گا کہ کیا انہیں صدر کے لئیے مولانا فضل الرحمان سوٹ کرتا ہے یا میں سوٹ کرتا ہوں۔

پرویز رشید عام طور پر دھیمے لہجے میں بات کرتے ہیں انہوں نے میرے بارے میں جو کچھ کہا مجھے ان سے امید نہیں تھی۔

مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ انہوں نے پرویز رشید کے بیان کو قبول نہیں کیا یہ ان کا زاتی بیان ہے۔

میرے اور عمران خان کے گھر کی دیواریں آپس میں ملی ہوئی ہیں ہماری گہری دوستی ہے۔

زرداری کے خلاف مقدمات کھلنے کا وقت ایسا ہے کہ لگتا ہے کہ شاید اس کا صداری الیکشن کے ساتھ کوئی تعلق ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔

اگر میں اور مولانا فضل الرحمان دونوں صدر کے امیدوار بنے رہے تو پھر عارف علوی لازمی جیت جایں گے۔

مسلم لیگ ن نے ٹٹ فار ٹیٹ کے طور میری مخالفت کی ہے کیونکہ ہم نے ان کے امیدوار کی مخالفت کی تھی۔

میرے دادا نے بیاسی سال کی عمر میں قائد اعظم کے لئیے گرفتاری دی تھی پھر میرے والد نے بھی گرفتاری دے دی۔

میری والدہ نے بھی میں ایک سال کا تھا گرفتاری دی اور عہد کیا کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو گا وہ ریشم نہیں پہنیں گی۔

میری والدہ شادیوں پر بھی ریشم نہیں پہنتی تھیں۔

مجھے معافی مانگنے کا کہا گیا تو میری پارٹی نے کہا کہ اب ہم آپ کا نام واپس نہیں لیں گے۔

ایاز صادق امیدوار ہوتے تو میں اپنا نام واپس لے لیتا۔

پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں بہت زیادہ مشکل پیش آئے گی وہاں پیپلز پارٹی بیٹھی ہے جو لڑنا جانتی ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s