3 September, 2018 21:01


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

03-SEPTEMBER-2018

میں بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں انگلش کی طالبہ ہوں اور ڈیپارٹمنٹ ہیڈ عامر خٹک مجھے ہراس کر رہے ہیں، فرزانہ جمالی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پروفیسر عامر خٹک مجھ سے میرا فون نمبر مانگتا رہا اور ایک بات میرا ہاتھ بھی پکڑ لیا تھا۔

میرے والد وائس چانسلر کو ملے اور شکایت کی تو انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے یونیورسٹی میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔

میں اپنے گاؤں کی واحد لڑکی ہوں جو ماسٹر کر رہی ہے پولیس نے اب تک کیا کیا ہے کوئی تفتیش کیوں نہیں کی ہے۔

پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان نے کہا کہ

میں فرزانہ جمالی کا معاملہ اپنی جماعت کے چیرمین تک اٹھاؤں گی۔

ہم نے ورک پلیس پر ہراسمنٹ کے خلاف بل بھی پاس کیا ہے۔

یہ پتہ چلنا چاہئیے کہ ملک سے باہر کتنا پیسہ ہے جو جائز ہے۔

ہمارا سرکلر ڈیٹ بارہ سو ارب تک پہنچ چکا ہے گاڑیاں بیچنے سے کچھ نہیں ہو گا۔

پی ٹی آئی کے اندر ایسے لوگ ہیں جن کی ملک سے باہر پراپرٹی ہے عمران خان کی بہن کی بھی جائیداد ملک سے باہر ہے۔

علیم خان اور جہانگیر ترین پر نیب کے مقدمات ہیں۔

پی ٹی آئی کے سلمان احمد نے کہا کہ

میں فرزانہ جمالی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ان میں اتنی جرات ہے کہ اپنا کیس بیان کر رہی ہیں۔

لوگوں کی اکثریت پانچویں جماعت کے بعد اپنی بچیوں کو سکول نہیں بھیجتے کیونکہ مرد اساتزہ پڑھاتے ہیں۔

میں سولہ سال امریکہ میں رہا ہوں میرا نیو یارک میں ایک مکان ہے۔

مسلم لیگ ن کے رانا مشہود نے کہا کہ

میں فرزانہ جمالی کو خراج تحسین پیش کروں گا کہ انہوں نے زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

جس دن سے پاناما کیس شروع ہوا ہم اس دن سے کہہ رہے ہیں کہ ملک سے باہر پیسے کی تحقیقات ہونی چاہئییں۔

جب ہم حکومت میں آئے تو ملک دیوالیہ ہونے والا تھا ہمارے دور میں زر مبادلہ کے زخائر میں اضافہ ہوا۔

میرے پاکستان میں محدود سے اثاثے ہیں اور ملک سے باہر تو کوئی اثاثے نہیں ہیں۔

عمران خان حضرت عمر کی مثالیں دیتے تھے اپنی بہن کے ملک سے باہر پیسے واپس لایں۔

نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے۔

شبر زیدی ماہر معاشیات نے کہا کہ

پاکستانیوں کے ایک سو پچاس بلین ڈالرز ملک سے باہر موجود ہیں۔

اس پیسے میں بیس سے پچیس بلین ڈالرز ایسے ہیں جو برآمدات پر کمشن کی صورت میں ملتا ہے۔

کچھ پیسہ فارن کرنسی اکاؤنٹ میں گیا ہے اور کچھ حوالے کے زریعے گیا ہے۔

ہر مہینے سات سے آٹھ سو ملین ڈالرز ملک سے باہر جا رہے ہیں۔

ایک سال میں ایک سے دو بلین ڈالرز حوالے کے زریعے ملک سے باہر جا رہے ہیں۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s