4 September, 2018 20:55


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

04-SEPTEMBER-2018

نندی پور کا ٹھیک یا غلط الزام بابر اعوان پر لگا ہوا ہے انہوں نے کہا ہے کہ وہ خود کو کلئیر کروانے تک استعفی دے دیں۔ فیصل واڈا کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پاکستان میں شاید ہی کوئی سیاست دان ہو جس پر نیب کا کیس نہ ہو عمران خان ایک واحد مختلف قسم کے سیاستدان ہیں۔

کسی نے اداروں کو مظبوط نہیں کیا ان کی وفاداری ملک کی بجائے ایک شخص کے ساتھ تھی۔

سندھ میں ہم نے نیب کو شواہد دئیے ہیں لیکن شرجیل میمن کے علاوہ کوئی کیس نہیں ہے۔

ہمیں نہ صرف نیب کے کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے بلکہ قانون کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

شراب کے خلاف کام کرنا ہے تو پارلیمنٹ لاجز سے شروع کریں یہ کام سب سے زیادہ وہاں ہوتا ہے۔

ہمارا اپنا کوئی مفاد نہیں ہے ہم نے جو بھی کرنا ہے پبلک انٹرسٹ میں کرنا ہے اگر اپوزیشن ساتھ نہیں دے گی تو یہ ایکسپوز ہو جایں گے۔

پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ نے کہا کہ

بابر اعوان کا استعفی دینا ایک اچھی بات ہے ایسا ہی ہونا چاہئیے۔

فہمیدہ مرزا پر بھی الزامات ہیں لیکن ان کو وزیر بنا دیا گیا ہے۔

شرجیل میمن کا ٹیسٹ پرائیویٹ لیب سے کروایا گیا ہے سندھ حکومت کے کسی ادارے نے نہیں کیا۔

میں عارف علوی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتی ہوں امید ہے کہ وہ سب کے صدر بنیں گے۔

اعتزاز احسن صدر کے لئیے بہت اچھے امیدوار ہوتے ان کی بڑی جدو جہد ہے۔

جہاں ملک اور عوام کے لئیے کوئی چیز بہتر ہو گی تو ہم پی ٹی آّئی کا ساتھ دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی نے کہا کہ

نندی پور پراجیکٹ میں سب سے پہلے مشرف کے خلاف مقدمہ ہونا چاہئیے انہوں نے بغیر کسی قانون کے چین کی کمپنی کو ٹھیکہ دے دیا تھا۔

نواز شریف اور شہباز شریف نے زنگ لگی مشینری کو دوبارہ ٹھیک کر کے اس پلانٹ کو چلایا۔

نندی پور پراجیکٹ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے اس کا کیس نیب میں چلنا چاہئیے۔

پیپلز پارٹی نے ہمیں کہا تھا کہ وہ صدر کے لئیے تین نام دیں گے لیکن زرداری کے سر پر پتہ نہیں کون سی بندوق تھی کہ انہوں نے صرف اعتزاز کا نام دیا۔

ماضی میں بھی حکومت اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلی ہے ملک کے مفاد میں کوئی قانون پاس ہو گا تو ساتھ دیں گے۔

وسیم سجاد سابق صدر قانون دان نے کہا کہ

نیب بہت سارے مقدمات میں تاخیر کر رہی ہے کسی کیس کو ثابت کرنے کے لئیے جو تیاری ہونی چاہئیے وہ نہیں ہوتی۔

بابر اعوان نے استعفی دے کر اچھا قدم اٹھایا ہے وہ اچھے وکیل ہیں امید ہے کہ کلئیر ہو کر واپس آ جایں گے۔

چیف جسٹس نے کہا تھا کہ انہوں نے خود شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمد کی تو انہوں نے کہا کہ ہاں یہ شراب ہے لیکن یہ میری نہیں ہے۔

لگتا ہے کہ شراب کے ٹیسٹ کو تبدیل کیا گیا ہے یہ بہت بڑا جرم ہے۔

میرے خیال میں پیپلز پارٹی کے لئیے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی دونوں اپوزیشن ہیں وہ مستقبل کو سامنے رکھ کر اپنی سیاست کر رہے ہیں۔

میرے خیال میں عمران خان کو بہت مشکلات پیش آیں گی کیونکہ ان کی سینٹ میں اکثریت نہیں ہے۔

فارورڈ بلاک اتنی جلدی نہیں بنتا لیکن یہ ممکن ہے کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کچھ اور سیٹیں جیت جائے۔

ایک طرف بھارت ہے تو دوسری طرف امریکہ دباؤ ڈال رہا ہے موجودہ حکومت کے لئیے بہت بڑے چیلنجز ہیں۔

عمران خان نے بڑا اچھا بیان دیا ہے کہ امن کے لئیے وہ امریکہ کا ساتھ دیں گے لیکن جنگ کے لئیے نہیں۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s