27 September, 2018 09:55


NADEEM MALIK LIVE

www.humnews.tv/videos/NadeemMalik

26-SEPTEMBER-2018

ہم تمام ہاؤسنگ سوسائٹیوں پر ہاتھ ڈالیں گے قانون کو اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ کون کس کا داماد ہے یا بیٹا ہے۔ حماد اظہر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں لوگوں نے ساری عمر کی کمائی سے پلاٹ خریدے اور اب وہ احتجاج کرتے پھر رہے ہیں۔

جسٹس افتخار کے داماد کو عمران خان کے کہنے پر دوسرے ملک سے گرفتار کیا گیا ہے اور کسی کے ساتھ کوئی تفریق نہیں ہو گی چاہے اس کا تعلق تحریک انصاف سے ہی کیوں نہ ہو۔

ماضی میں کچھ لوگوں کے خلاف کاروائی شروع کی گئی لیکن کوئی مظبوط کوشش نہیں کی گئی۔

علیم خان کا کیس عدالت میں لگا ہوا ہے عمران خان نے کبھی ان کا دفاع نہیں کیا عدالت کو جو بھی فیصلہ آئے گا قبول کریں گے۔

ہمارے پاس ان لوگوں کی پراپرٹی کا جو ڈیٹا ہے اس پر کام کریں گے۔

دوسرے ملکوں میں پاکتانیوں کی جائیدادوں کی تفصیلات ہمیں چند دنوں یا ہفتوں میں مل جایں گی۔

ہم چند دنوں میں پیسے کی سمگلنگ کے خلاف اصلاحات لا رہے ہیں اور اپنے کسٹم والوں کی تعداد کو بڑھایں گے۔

حکومت قرضوں سے حکومت چلاتی رہی اور بجٹ میں غلط اعداد وشمار دئیے۔

ہر ادارہ قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے میں حتمی نمبر دے سکتا ہوں۔

میرے پاس ایسی کوئی خبر نہیں ہے کہ وزیرخارجہ نے ورلڈ بنک کے صدر سے ملنے کی کوئی کوشش کی ہو۔

مسلم لیگ ن کے محسن نواز رانجھا نے کہا کہ

ہم بھی پنجاب بنک کے ہمیش خان کو ملک کے باہر سے پکڑ کر لائے تھے۔

بڑی اچھی بات ہے کہ حکومت نے جسٹس افتخار کے داماد کو ملک کے باہر سے پکڑا ہے لیکن علیم خان پر بھی الزامات ہیں۔

رئیل سٹیٹ ڈویلپرز نے اپنے ٹی وی چینلز تک بنا لئیے ہیں اور ریٹائرڈ اعلی فوجی افسران ان کے لئیے کام کر رہے ہیں۔

ہاؤسنگ سوسائٹی والوں کو پکڑیں اور ان کی جائیدادوں کا پتہ کریں کہ کہاں کہاں ہیں۔

حکومت اب تک اپنے بہت سے وعدوں پر یو ٹرن لے چکی ہے۔

پیپلز پارٹی کے نبیل گبول نے کہا کہ

اس ملک کے صدر پی ٹی آئی کے عارف علوی کے اپنے پلاٹ پر بھی قبضہ ہو چکا ہے۔

عمران خان کو چاہئیے کہ اسحق ڈار، ارسلان چوہدری، الطاف حسین اور پرویز مشرف کو بھی لے کر آیں۔

عمران خان کو پتہ نہیں تھا کہ ان کو کیوں وزیراعظم بنایا جا رہا ہے ان سے بہت مشکل فیصلے کروائے جایں گے۔

ہمارے ملک کے حالات بہت خراب ہیں عمران خان نے ملک کو بحران سے نکالنا ہے چندے سے ملک نہیں چلتے۔

امریکہ ایران پر حملہ کرنا چاہتا ہے سی پیک کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں عمران خان بہت جلدی پریشر میں آ جاتے ہیں فیصلے کریں تو پھر کھڑے رہیں۔

اختر مینگل بنگالیوں اور افغانیوں کو شہریت دینے کے مسئلے پر حکومت سے ناراض ہیں اور وہ ان کے اتحادی ہیں۔

پی ٹی آئی کا اپنا ایم این اے سمگلنگ میں پکڑا گیا ہے اور اس نے حفاظتی ضمانت لی ہے۔

سیف الرحمان کی فیکٹری سے جو گاڑیاں پکڑی گئی ہیں یہ جے آئی ٹی کے ارکان کو رشوت دینے کے لئیے منگوائی گئی تھیں لیکن انہوں نے قبول نہیں کیں۔

ایک ایک گاڑی کی قیمت ساڑھے تین کروڑ روپے ہے۔

وزیرخارجہ نے نیو یارک میں ورلڈ بنک کے صدر سے ملنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔

ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے کہا کہ

میں نے ساڑھے بارہ لاکھ روپے میں ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں پانچ مرلے کا پلاٹ خریدا اور اپنے زیور بیچ کر اور قرض لے کر ڈویلپمنٹ چارجز بھی ادا کئیے۔

ہمیں یہ بھی کہا گیا کہ آپ کے پاس تو ایک وکیل ہے جبکہ ہمارے پاس وکیلوں کی ٹیم ہے آپ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

میں ایک بیوہ ہوں میرے میاں اس آس میں دنیا سے چل بسے کہ ان کا ایک اپنا گھر ہو گا۔

جب ہم کہتے تھے کہ عدالت جایں گے تو وہ کہتے تھے کہ عدالتیں بھی ان کی ہیں اور جج بھی ان کے ہیں۔

میں سڑکوں پر رل گئی ہوں میں نے چالیس لاکھ روپے ادا کئیے ہوئے ہیں۔

جب تک نواز شریف کی حکومت تھی ہماری کوئی داد رسی نہیں تھی ہمیں عمران خان سے امید ہے وہ اچھے اور ایماندار ہیں۔

ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کو فراڈ نہیں کہیں یہ لوگوں کا معاشی قتل ہوا ہے۔

میں نے ساڑھے تین سال ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کو قسطیں دیں میں ان کو تقریبا بیس لاکھ روپیہ ادا کر چکا ہوں۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s