2 October, 2018 20:58


NADEEM MALIK LIVE

www.humnews.tv/videos/NadeemMalik

02-OCTOBER-2018

رانا مشہود کے بیان کو زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج کے واحد مہمان فواد چوہدری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میڈیا کچھ بیانات کو زیادہ اہمیٹ دے دیتا ہے۔

پی ٹی آئی کا اخلاقی معیار بہت اونچا ہے یہ پاکستان کی مڈل کلاس کی وجہ سے بر سر اقتدار آئی ہے ہم نے ڈیل کی تو لوگ ہمیں معاف نہیں کریں گے۔

ہم نے شریف خاندان کا نام اسی لئیے ای سی ایل میں ڈالا تھا کیونکہ ان کی ضمانت ہو سکتی تھی اور وہ ملک سے باہر جا سکتے تھے۔

عمران خان کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے میں شریف خاندان کے ملک سے باہر جانے کو مکمل طور پر رد کر رہا ہوں۔

سعودی عرب نے نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجنے کی کوئی بات نہیں کی ان کے آخری دو تین سالوں میں ان سے تعلقات خراب ہو چکے تھے۔

نوا ز شریف کی مشرف سے وعدہ خلافی کی وجہ سے شاہ عبد اللہ ان سے ناراض تھے اور انہوں نےکہا تھا کہ وہ شرمندہ ہیں کہ نواز شریف نے وعدہ خلافی کی۔

اگر عدالت حکم کرے گی تو حکومت مشرف کو واپس لائے گی۔

خانہ کعبہ اور روزہ رسول کے اندر جانا بہت بڑی سعادت ہے عمران خان وسیلہ بنے ان کی وجہ سے ہم بھی اندر چلے گئے۔

سعودی عرب میں پاکستانیوں نے بہت محبت سے عمران خان کا استقبال کیا۔

عمران خان کی مدینہ سے بہت ہی زیادہ عقیدت ہے پاکستانیوں نے عمران خان کو بہت عزت دی۔

سعودی عرب پاکستان کے اندر آئل ریفائنری لگائے گا اور دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔

ہم نے ایک گروپ بنایا ہے جو سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے لئیے ان کے ساتھ کام کرے گا یہی کام سعودی عرب نے بھی کیا ہے۔

سعودی عرب پاکستان کے اندر دس سے بارہ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

یو اے ای بھی کراچی میں صاف پانی کا پلانٹ لگانے کے لئیے سرمایہ کاری کرے گا۔

سعودی عرب کے پاس چار سوارب ڈالر کا فنڈ ہے انہیں امریکہ میں زیدہ منافع نہیں مل رہا ہم انہیں بہتر منافع دیں گے۔

اس وقت فوجی اور سول قیادت آپس میں تعاون کر رہے ہیں اور آپس میں تال میل سے چل رہے ہیں۔

اگر حکومت فوج اور میڈیا مل کر نہ چلیں تو سسٹم نہیں چل سکتا۔

ہم بالکل ٹھیک طریقے سے جا رہے ہیں عاطف میاں کے علاوہ کسی مسئلے پر پیچھے نہیں ہٹے۔

ہم نے سی پیک کو ریویو کیا اور تھرڈ پارٹی کو لے کر آئے۔

ہم نے بائیس دنوں میں پچیس لاکھ پودے لگائے ہیں ڈاکٹر عشرت حسین بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔

ہم نے پی ٹی آئی کو چلانے کے لئیے ایک اچھے بندے کو لگایا ہے اور سب کو موقع دے رہے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنا رہے ہیں ریڈ زون میں ایسا نہیں ہو سکتا دنیا میں ریڈ زون نہیں ہوتا۔

خورشید شاہ نے ایک لاکھ تریسٹھ ہزار لوگوں کو مختلف اداروں میں نوکریاں دیں۔

خورشید شاہ اور افتخار چوہدری بلو ایوریج لوگ ہیں انہوں نےا داروں کا بیڑہ غرق کر دیا۔

افتخار چوہدری کے داماد نے ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں پندرہ ہزار لوگوں سے فراڈ کیا۔

افتخار چوہدری چیف جسٹس تھے انہوں نےا پنا اثر استعمال کیا اپنے داماد کی مدد کی اور وہ ملک سے باہر بھاگ گیا۔

نیب کو افتخار چوہدری کے خلاف تحقیقات کرنی چاہئییں۔

ملٹری کورٹس کے مسئلے پر فروغ نسیم کی قیادت میں ایک کمیٹی بنائی ہے جو پندرہ دنوں میں اپنی سفارشات دے گی۔

ہماری حکومت میں کسی کے خلاف کوئی کیس نہیں بنے گا چاہے زرداری ہوں یا کوئی اور ہو۔

فالودے والے سےا ربوں روپے ملے ہیں آئندہ چند دنوں میں کافی تگڑے لوگ اندر جانے والے ہیں۔

ہم نے زمینوں پر قبضہ کرنے والوں پر ہاتھ ڈال دیا ہے اور اسلام آباد میں ساڑھے چار ہزار ایکڑ زمین واپس واگزار کروائی ہے۔

بہت سی کچی آبادیوں کے پیچھے اصل میں تگڑے لوگ ہوتے ہیں اچھی طرح سے دیکھنا پڑے گا۔

لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے اور کراچی میں لوکل گورنمنٹ کے ساتھ مل کر شروع کرنے جا رہے ہیں۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s