3 October, 2018 20:58


NADEEM MALIK LIVE

www.humnews.tv/videos/NadeemMalik

03-OCTOBER-2018

یہ کہنا کہ بابا فرید کے مزار کی طرف ہر سال پیدل جایا جاتا ہے درست نہیں ہے یہ زندگی میں ایک دفعہ کیا جاتا ہے۔ خاور مانیکا کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں پہلے پیدل جا چکا ہوں اس دفعہ میرے بچوں کی باری تھی۔

میرا بیٹا اور بیٹی پیدل بابا فرید کے مزار کی طرف جا رہے تھے کہ پولیس والوں نے انہیں روک لیا اور پوچھا کہ کہاں جا رہے ہو۔

اتنے میں تین پولیس والے گاڑی سے باہر نکلے اور میری بیٹی کا ہاتھ پکڑ لیا اور اس کے ساتھ بد تمیزی کی۔

جس جگہ ناکہ لگا تھا وہاں پہلے کبھی ناکہ نہیں ہوتا تھا۔

میرے بیٹے نے مجھے کال کی کہ پولیس والوں نے میری بیٹی کے ساتھ بد تمیزی کی ہے۔

میں پہنچا تو میری بیٹی نے بتایا کہ پولیس والوں نے بد تمیزی کی ہے اور یہ لوگ نشے میں لگتے ہیں۔

پولیس والوں نے مجھ سے معافی مانگنا شروع کر دی میں نے کہا کہ اب معافی وہاں سے ملے گی جہاں سے ملنی چاہئیے۔

دوسرے دن میں نے ڈی پی او کو فون کیا اور بتایا کہ پولیس والوں نے میرے بچوں کے ستھ بد تمیزی کی ہے۔

دوسرے دن ہم اپنے گاؤں سے نکلے تو پولیس والے ہمارے پیچھے آئے اور کہا کہ مانیکا صاحب نیچے اتریں ہمیں گاڑی کی تلاشی لینی ہے۔

گاڑی میں میری دو بیٹیوں کے علاوہ ان کے بچے اور ان کی سہیلیاں بھی بیٹھی تھیں۔

میں نے ڈی پی او رضوان گوندل سے بات کی کہ آپ کی پولیس نے ہمیں رات کے ایک بجے یہاں روکا ہوا ہے میں نے کیا کیا ہے۔

پولیس والے نے ڈی پی او رضوان گوندل سے بات کی اور پھر ہمیں کہا کہ آپ چلے جایں۔

میری گاڑی کی اندر کی لائٹ آن تھی تو پولیس والوں نے میری فیملی کی وڈیو بنانا شروع کر دی میں نے کہا آپ کو شرم آنی چاہئیے۔

احسن جمیل انیس سو اکانوے سے ہمارے فیملی فرینڈ ہیں اگر انہوں نے ہمارے لئیے وزیراعلی کو کال کی تو میں شکر گزار ہوں لیکن میں نے کسی کو اپروچ نہیں کیا۔

میں چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ ایک باپ کی طرح سلوک کیا۔

ہم صرف انصاف چاہتے ہیں تا کہ کسی دوسرے کی بیٹی کے ساتھ ایسا واقع نہ ہو۔

ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ

عدالت کا فیصلہ کوئی نئی چیز نہیں ہے عدالت نے کہا ہے کہ نواز شریف پر کرپشن کاکیس ثابت نہیں ہوا۔

عدالت نے کہا ہے کہ یہ ثابت کرنا ہے جو اثاثے ہیں وہ اصل میں نواز شریف کے ہیں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ابتدائی ثبوت اسغاثہ نے فراہم کرنے تھے بعد میں بار ثبوت دفاع پر آنا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے نواز شریف کی بریت کے فیصلے کا اثر ان کی باقی کیس پر بھی پڑے گا۔

مریم نواز کے خلاف کیلبری فونٹ کا الزام بھی عدالت نے رد کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے فیصل واڈا نے کہا کہ

پاکستان میں امیر آدمی کے لئیے ایک قانون ہے اور عام آدمی کے لئیے دوسری بات ہے۔

رانا مشہود کے بیان پر غور کریں ایک ڈی جی آئی ایس آئی آ رہا ہے اور دوسرا جا رہا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ انڈر ایج اولاد کی جائیداد سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ کہ وہ والد کی ہے۔

کل کو اگر میری انڈر ایج اولاد کی اربوں روپے کی جائیداد نکل آئے تو پھر کوئی سوال نہ کرے۔

مسلم لیگ ن سسٹم کی لاڈلی رہی ہے۔

مسلم لیگ ن نے رانا مشہود کو وڈیو پر رشوت لیتے ہوئے پکڑے جانے پر معطل نہیں کیا لیکن ایک بیان پر کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے جاوید عباسی نے کہا کہ

پی ٹی آئی والے تو کہتے تھے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی کے پاس کرپشن کا پیسہ ہے۔

فیصل واڈا کی بات سے لگتا ہے کہ شریف خاندان کو سزا پہلے ڈی جی آئی ایس آئی نے دلوائی ہے۔

پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ نے کہا کہ

اس ملک میں ہمیشہ پیپلز پارٹی کے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں۔

ہم ہمیشہ سے کہتے ہیں کہ اگر کسی نے کرپشن نہیں کی ہے تو پھر کسی کو سزا نہیں ہونی چاہئیے۔

اس دفعہ مسلم لیگ ن والوں نے روایت بدلی ہے پہلے وہ سعودی عرب چلے جاتے تھے لیکن اس دفعہ انہوں نے سزا بھگتی ہے۔

مسلم لیگ ن میں بہت دھڑے بندیاں ہیں اگر مریم نواز کو قیادت ملی تو دیکھنا ہو گا کہ یہ پارٹی کس طرح چلتی ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s