10 October, 2018 20:54


NADEEM MALIK LIVE

WWW.HUMNEWS.TV.COM

10-10-2018

لاہور میں سیاست کا ایک اور قسم کا کلچر ہے۔ شاہد خاقان عباسی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

لاہور تیس سالوں سے مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے۔

جولائی کا الیکشن پاکستان کی تاریخ کا بد ترین الیکشن تھا۔

میں پچھلے الیکشن میں پانچ الیکشن سٹیشنز پر گیا میں نے عملے سے پوچھا کہ کیا ہو رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ جو فوجی افسر کہیں گے وہ وہی کریں گے۔

فارم پنتالیس کی بجائے سادہ کاغزوں پر رزلٹ دیا گیا۔

دنیا میں کہیں بھی اپوزیشن لیڈر کو گرفتار نہیں کیا جاتا پاکستان میں کیا گیا ہے۔

لیڈروں کو پکڑنے کا الیکشن پر ضرور اثر ہوتا ہے۔

بیگم کلثوم نواز کی وفات کی وجہ سے نواز شریف اور مریم نواز الیکشن مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔

عمران خان کی حکومت کے چھ ہفتے میں اتنی مہنگائی ہو گئی ہے جتنی نواز شریف کے پانچ سالوں میں نہیں ہوئی۔

یہ حکومت نا اہل ہے عمران خان معیشت نہیں سمبھال سکتے۔

حلقہ ایک سو اکتیس میں ضمنی الیکشن کی ضرورت نہیں تھی دوبارہ گنتی ہوتی تو اس کی ضرورت پیش نہ آتی۔

پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ

میرے ہر طرف ووٹر ہے مجھ پر کوئی پریشر نہیں ہے۔

میں جیت گیا تو چھ مہینے میں اپنے حلقے میں صاف پانی دوں گا۔

میں دو صاف پانی کے پلانٹ لگانے کا اعلان کرتا ہوں۔

میں ہار بھی گیا تو اس حلقے میں کام کروں گا۔

میرا پیغام یہ ہے کہ سچ بولیں ہم سچ کے ساتھ ملک کو آگے لے کر جایں گے۔

مسلم لیگ ن کے رانا اقبال نے کہا کہ

پاکستان کی تاریخ کا آج افسوسناک واقع ہے اسمبلی کے معزز ارکان کو اندر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

ترانوے بندے لکھ دیں تو اسمبلی کا اجلاس بلانا ہوتا ہے لیکن نہیں بلایا گیا۔

مسلم لیگ ن کی عظمی بخاری نے کہا کہ

میں نے پرویز الہی کو کہا تھا کہ آپ سپیکر ہیں غیر جانداری سے ہاؤس کو چلایں۔

سپیکر صاحب کہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ ن میں بلاکس بن رہے ہیں انہیں ایسا نہیں کہنا چاہئیے۔

شہباز شریف کو الیکشن کی وجہ سے اندر کیا گیا ہے۔

ہمارے خلاف انکوائریاں ہو رہی ہیں پی ٹی آئی کے لوگوں کے خلاف کیوں نہیں ہو رہیں۔

مسلم لیگ ن کی ثانیہ بی بی نے کہا کہ

اپوزیشن لیڈر کو کہیں بھی جیل میں نہیں ڈالا جاتا۔

حکومت کو ڈرنا چاہئیے کہ ہم احتجاج کی کال نہیں دے رہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s