17 October, 2018 10:19


NADEEM MALIK LIVE

WWW.HUMNEWS.TV.COM

17-10-2018

حکومت آئی ایم ایف کے پاس گئی ہے تو وہ اپنی شرائط منوائے گا۔ خواجہ محمد آصف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں نے پیشکش کی ہے کہ ہمارے تمام معاہدوں کو پارلیمنٹ میں لے آیں اور ان پر بحث کر لیں۔

حکومت بجلی کی قیمت بڑھانا چاہتی ہے اور اس کے لئیے بہانے بنا رہی ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے وہ خود کشی کر لے گا عوام بیوقوف ہے جو سیاست دانوں کی باتوں میں آ جاتی ہے۔

عمران خان کی نیت میں کوئی شک نہیں ہے اسد عمر اسے مروا رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے نبیل گبول نے کہا کہ

مسلم لیگ ن کو جنوری میں پتہ تھا کہ عمران خان کی حکومت بنے گی۔

مسلم لیگ ن اور شاہد خاقان عباسی بہت اچھا کھیلے اور عمران خان کے لئیے بہت سے مسائل چھوڑ کر گئے۔

اسد عمر سے معیشت نہیں سمبھالی جائے گی وہ استعفی دے دے گا۔

مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ

ہمارے دور میں سڑکیں بنیں انڈسٹریل پارکس بنائے بجلی پیدا کی۔

جب ہم آئے تو گردشی قرضہ چار سو اسی ارب روپے کا تھا جب گئے تو وہ چار سو ساٹھ ارب روپے رہ گیا تھا۔

دو ہزار تیرہ میں جس قیمت پر بجلی بن رہی تھی اب اس سے کم پر بن رہی ہے۔

موجودہ حکومت نے ٹرانسمشن لائین کے بجٹ کو تین ارب روپے کم کر دیا ہے۔

حکومت نے بجٹ میں سے تعلیم صحت ؔہاؤسنگ اور ڈیم کے پیسے کم کر دئیے ہیں۔

پی ٹی آئی کے علی محمد خان نے کہا کہ

بجلی کی قیمتیں نیپرا کرتا ہے حکومت نہیں کرتی۔

مسلم لیگ ن کی حکومت خزانے کی ایسی حالت چھوڑ کر گئی ہے کہ ہمارے پاس آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے۔

حکومت نے اپنا نام بنانے کے لئیے پاور پلانٹس تو لگائے لیکن ٹرانسمشن لائینز نہیں بچھائیں۔

ٹرانسمشن لائینز کا بجٹ اس لئیے کم کیا ہے کیونکہ خزانے میں کچھ نہیں ہے۔

تین دفعہ وزیراعظم بننے والا ایک ادارہ نہیں بنا سکا ایک عالمی معیار کی یونیورسٹی نہیں بنائی۔

پیپلز پارٹی کی حکومت کو نعرہ تھا روٹی کپڑا اور مکان لیکن آج تک کچھ نہیں کیا۔

ہماری حکومت انشا اللہ پچاس لاکھ گھر بنا کر دکھائے گی بنک بلا سود قرضے دیں گے۔

عام لوگوں کے اکاؤنٹس میں جو ٹرانزیکشنز ہو رہی ہیں یہی تو وہ بات ہے جس کا ہم رونا رو رہے ہیں کہ کرپشن ہوئی ہے۔

میں کل ہی مزاکر شاہ کے کیس کو ایف آئی اے کے حوالے کروں گا اور تحقیقات کرنے کا کہوں گا۔

مزاکر شاہ نے کہا کہ

میں بنک گیا تو پتہ چلا کہ میرے اکاؤنٹ میں سات کروڑ روپے کی ٹرانسیکشن کی گئی ہے جبکہ میں ملک سے باہر تھا۔

مجھے بتایا گیا کہ میرے خلاف تحقیقات کی جایں گی۔

میری وزیراعظم سے اپیل ہے کہ تحقیقات کروائی جایں اور زمہ دار لوگوں کو پکڑا جائے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s