14 October, 2019 20:58


NADEEM MALIK LIVE

14-10-2019

https://www.youtube.com/nadeemmaliklive

افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ مسلم لیگ ن میں تقسیم ہے لیکن یہ بات درست نہیں ہے۔ احسن اقبال کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

نواز شریف نے ایک ہی خط لکھا ہے اور وہ شہباز شریف کو لکھا ہے۔

حسین نواز کو کوآرڈینیشن کا کوئی رول نہیں دیا گیا اگر ہوتا تو مجھے معلوم ہوتا۔

ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ شہباز شریف علاج کے بہانے باہر جا رہے ہیں۔

شہباز شریف دھرنے کے خلاف ہیں جے یو آئی نے بھی کہا ہے کہ وہ مارچ کریں گے دھرنا نہیں دیں گے۔

کل جے یو آئی کا اجلاس ہے اس میں وہ مسلم لیگ ن اور دوسری جماعتوں کی تجاویز پر غور کریں گے۔

نواز شریف نے اپنے خط میں کہا ہے کہ آزادی مارچ میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہوں اور بھر پور طاقت کا مظاہرہ کیا جائے۔

آزادی مارچ شروع سے آخر تک جے یو آئی کا پروگرام ہے انہوں نے دوسری جماعتوں سے تعاون مانگا ہے۔

پی ٹی آئی ملک کو بند گلی میں لے آئی ہے اس کا حل ری سیٹ ہے اور اس کے لئیے دوبارہ الیکشن ہونا چاہئیے۔

دو ہزار چودہ میں عمران خان نے احتجاج کے جمہوری طریقے بتائے تھے اب وہ خود بھی اس کا سامنا کریں۔

حسن نثار کلم نگار سیاسی تجزیہ کار

اپوزیشن کا احتجاج ایک کتاب کا دیباچہ سمجھ لیں پوری کتاب ابھی کھلنی ہے۔

میں نے اپنی زندگی میں اتنے لوگوں کو کبھی یہ کہتے نہیں سنا کہ پی ٹی آئی پنجاب سے کیا بدلہ لے رہی ہے۔

عثمان بزدار کو وزیراعلی لگا دیا ہے جس کی اگر کوئی قابلیت نہیں تو پارٹی کے لئیے کئی قربانی بھی نہیں ہے۔

ہر چینل پر بات ہو رہی ہے کہ فضل الرحمان کے پچھے کسی کا ہاتھ ہے۔

مجھے شریف خاندان میں کبھی کوئی کلاس نظر نہیں آئی۔

بھٹو میں بھی عقل نہیں تھی زرہ سا پریشر آیا تو شراب حرام قرار دے دی نارمل سوسائٹی کو تباہ کر دیا۔

میں نے جب بھی بات کی پی ٹی آئی والوں نے مجھے بتایا کہ وہ ملک کے مسائل حل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں ایسا نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی کو پتہ تھا کہ پاکستان وہ ملک ہے جہاں حکومت کرنا نا ممکن ہے۔

ہم غلام ابن غلام ہیں میاں صاحب اور زرداری ہمیشہ ٹھیک ہیں چاہے وہ کچھ بھی کہیں۔

اربوں روپے کی ٹی ٹی پکڑی گئی ہیں بھیجنے والوں کو پکڑ لیں وہ ملک سے باہر تو کیا جایں گے ان کے پاس تو پاسپورٹ بھی نہیں ہیں۔

اشرافیہ ہر ملک میں ہوتی ہے ہمارے ملک میں اشرافیہ وہ ہیں جنہوں نے گورے کے لئیے مخبری کی تھی۔

جو ہم نے بیجا تھا جس میں ہمت ہو گی وہ کاٹ لے گا۔

Watch full program on our YouTube

https://www.youtube.com/nadeemmaliklive