7 April, 2015 21:19


NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

07-APRIL-2015

وزیراعظم کا بیان کہ یمن کی صورت حال پر خواجہ آصف نے جتنا بتا دیا ہے اس سے زیادہ نہیں بتا سکتا ایک غلط بیان ہے۔ شیریں مزاری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

یمن کے مسئلے پر اگر پارلیمنٹ میں بات نہیں ہو سکتی تو پھر اجلاس کیوں بلایا تھا۔ شیریں مزاری

حکومت کے رویہ سے سوال اٹھتا ہے کہ کیا پاکستان سعودی عرب فوجیں بھجوا چکا ہے۔ شیریں مزاری

میں وزیراعظم کے بیان سے بہت حیران ہوا ہوں کہ خواجہ آصف کے بیان سے زیادہ کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔ سعید غنی

اگر کچھ باتیں ایسی ہیں جو سب کے سامنے نہیں بتائی جا سکتیں تو ان کیمرہ اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔ سعید غنی

پارلیمنٹ کا موجودہ اجلاس حکومت نے نہیں بلایا بلکہ اپوزیشن کے مطالبے پر بلایا گیا ہے۔ سعید غنی

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اقوام متحدہ کے آرٹیکل اکاون کے تحت کاروائی کر رہا ہے۔ شیریں مزاری

اقوام متحدہ کا آرٹیکل اکاون دفاع کا حق دیتا ہے جبکہ سعودی عرب حملہ کر رہا ہے۔ شیریں مزاری

حلقہ دو سو چھیالیس میں لوگوں کا رحجان ایم کیو ایم کی طرف ہے اور وہ ایک بڑے مارجن سے جیت جائے گی۔ حیدر عباس رضوی

میں سمجھتا ہوں کہ این اے دو سو چھیالیس میں مقابلہ تو سخت ہو گا لیکن ایم کیو ایم الیکشن جیت جائے گی۔ سعید غنی

این اے دو سو چھیالس میں حالات خرابی کی طرف جا رہے ہیں دونوں جماعتوں کی لیڈروں کو بہتری کا ماحول بنانا چاہئیے۔ سعید غنی

این اے دو سو چھیالیس میں ایم کیو ایم نے صورت حال خراب کی ہے انہوں نے ہمارے کیمپ پر حملہ کیا۔ شیریں مزاری

پی ٹی آئی کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ اس کی وجہ سے لوگ ایم کیو ایم کے خلاف باہر نکلے ہیں۔ شیریں مزاری

ایم کیو ایم حلقے میں خوف پھیلا رہی ہے اور نفسیاتی ٹرامہ کا شکار ہے۔ شریں مزاری

ایم کیو ایم این اے دو سو چھیالیس سے نو بار الیکشن جیت چکی ہے۔ حیدر عباس رضوی

عمران خان کو پورے پاکستان میں جانے کا حق ہے وہ کراچی آیں تو ایم کیو ایم کے لئیے کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔ حیدر عباس رضوی

اگر ایم کیو ایم کے باقی لوگ حیدر عباس رضوی جیسی سوچ رکھتے تو ہمارے کارکنوں پر حملہ نہیں ہوتا۔ شیریں مزاری

ہمیں ایم کیو ایم کی طرف سے تشدد کا خطرہ ہے۔ شیریں مزاری

عمران کان بہت بڑے لیڈر ہیں لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ ان کے کراچی جانے سے پی ٹی آئی الیکشن جیت جائے گی۔ سعید غنی

ہماری ایم کیو ایم کے ساتھ کبھی کوئی ڈیل نہیں ہوئی ایسا کرنا ہوتا تو انہوں نے عمران خان کو لیڈر آف دی اپوزیشن بنانے کی پیشکش کی لیکن ہم نہیں مانے۔ شیریں مزاری

دھرنے کے دوران پی ٹی آئی نے بار بار ایم کیو ایم سے حمایت کرنے کو کہا لیکن ہم نہیں مانے۔ حیدر عباس رضوی

شاہ محمود قریشی نے کئی بار الطاف حسین سے فون پر بات کی اور یہ بات ریکارڈ پر ہے۔ حیدر عباس رضوی

سیاسی لیڈر آپس میں بات کرتے ہیں لیکن ہم کبھی بھی ایم کیو ایم سے نہیں مل سکتے۔ شیریں مزاری

زہرہ شاہد کا قتل ایم کیو ایم نے کیا ہے اور اب یہ بات ثابت بھی ہو چکی ہے۔ شیریں مزاری

ایم کیو ایم این اے دو سو چھیالیس سے الیکشن جیت چکی ہے ہمارا پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ حیدر عباس رضوی

اگر ایم کیو ایم کو یقین ہے کہ وہ بڑے مارجن سے الیکشن جیت جائے گی تو پھر وائلنس کیوں کر رہی ہے۔ شیریں مزاری

عمران اسماعیل نے جناح گراؤنڈ میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی سب ٹھیک تھا لیکن جب پی ٹی آئی کے کارکنوں نے الطاف حسین کے پوسٹر پھاڑے تو اہل محلہ اشتعال میں آ گئے۔ حیدر عباس رضوی

اگر حملہ اہل محلہ نے کیا تھا تو پھر ایم کیو ایم والے انہیں چھڑانے کے لئیے تھانے کیوں گئے تھے۔ شیریں مزاری

اہل محلہ کو اینٹی ٹیررازم لا۶ کے تحت گرفتار کر لیا گیا تھا اس لئیے ایم کیو ایم انہیں چھڑوانے کے لئیے تھانے گئی۔ حیدر عباس رضوی

Leave a comment