17 January, 2017 21:43


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

17-JANUARY-2017

ہمارا وکیل عدالت میں قانونی نقطہ بتا رہا ہے استثنی نہیں مانگ رہا۔ محمد زبیر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مسلم لیگ ن کا وکیل عدالت میں کچھ کہتا ہے اور یہ لوگوں کے سامنے کچھ اور کہتے ہیں۔ شفقت محمود

مسلم لیگ ن کا وکیل عدالت کو کہہ رہا ہے کہ ایسا سمجھیں کہ نواز شریف کی پارلیمنٹ کی تقریر موجود ہی نہیں ہے۔ شفقت محمود

حکومت کا وکیل ٹیکنیلیٹی کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہا ہے اس نے منی ٹریل پیش نہیں کی۔ شفقت محمود

عدالت پاناما سے زیادہ اخلاقی اصولوں پر توجہ دے رہی ہے۔ ایس ایم ظفر

پاناما کا کیس اب پاناما کا نہیں رہ گیا اب یہ کیس یہ بن گیا ہے کہ کرپشن ہے یا نہیں ہے۔ ایس ایم ظفر

مسلم لیگ ن کو اب لوگوں کو بتانا چاہئیے کہ کیا جنرل قمر باجوہ پاناما کا کیس عدالت میں لے کر گئے ہیں۔ شفقت محمود

جب بھی مسلم لیگ ن کی کرپشن کی بات کی جائے انہیں اسٹیبلشمنٹ کی سازش کی بو آنا شروع ہو جاتی ہے۔ شفقت محمود

اسٹیبلشمنٹ پاناما کیس کے پیچھے نہیں ہے وہ غیر جانبدار ہے رانا ثنا اللہ کا بیان ان کی زاتی رائے ہے۔ محمد زبیر

ماضی کا مجھے علم نہیں ہے لیکن اس وقت اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کے پیچھے نہیں ہے۔ محمد زبیر

نواز شریف جب میمو گیٹ کیس میں سپریم کورٹ گئے تھے تو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے انہیں ایفیڈیوٹ دیا تھا تو کیا وہ نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کا نیکسس بنا ہوا تھا۔ قمز زمان کائرہ

نواز شریف نے پاناما کیس پر بہت کچھ کہا لیکن بعد میں سب باتوں سے پھر گئے۔ کائرہ

وزیراعظم کو آئینی طور پر استثنی حاصل نہیں ہے وہ صرف صدر اور گورنروں کو حاصل ہے۔ کائرہ

پیپلز پارٹی نے عدالت میں یہ نہیں کہا تھا کہ سوئس بنکوں میں پڑے ساٹھ ملین ڈالر ان کے نہیں ہیں۔ محمد زبیر

پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ اگر سوئس بنکوں میں ساٹھ ملین ڈالرز موجود ہیں تو ہم لکھ دیتے ہیں لے یں۔ کائرہ

آصف زرداری سوئس کیس میں ملک قیوم کی عدالت سے بری ہو چکے ہیں۔ کائرہ

نواز شریف نے کہا تھا کہ وہ پاناما کیس میں استثنی نہیں مانگیں گے تو پھر اب کیوں مانگ رہے ہیں۔ کائرہ

سٹیل مل دو ہزار پندرہ سے بند ہے کوشش ہے کہ ایک تجربہ کار ٹیم لائی جائے جو اسے چلائے اور پیسہ بھی انویسٹ کرے۔ محمد زبیر

پاکستان اور چین کی بہت سے کمپنیوں نے سٹیل مل لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ محمد زبیر

اگر حکومت سٹیل مل بند نہ کرتی تو آج جو آفرز آ رہی ہیں اس سے کئی گنا زیادہ کی آفرز آتیں۔ شفقت محمود

N A E E M M A L I K
http://naeemmalik.wordpress.com/
00-92-332-4386868

Leave a comment