28 September, 2017 21:42


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

28-SEPTEMBER-2017

ہم نے آئی جے آئی فنڈنگ کا کیس جیتا لیکن آج تک اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ سلمان اکرم راجہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پاکستان کی تاریخ میں سیاستدانوں کا کردار ہمیشہ ثانوی رہا ہے۔

نیب مقدمات میں نواز شریف کا اپنا جبکہ ان کے بچوں کا اپنا معاملہ ہے۔

پیپلز پارٹی کی شیری رحمان نے کہا کہ

مڈ نائٹ جیکال وہ کیس ہے جس میں تمام قوتیں بینظیر بھٹو کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئیے اکٹھی ہو گئی تھیں۔

جنہوں نے ماضی میں مڈ نائٹ جیکال کیا تھا آج ان کے ساتھ گڈ نائٹ جیکال ہو رہا ہے۔

نواز شریف ایک دفعہ پھر ملک کی سیاست کو نوے کی دہائی میں لے گئے ہیں۔

اب کسی قسم کی ڈیل کا وقت نہیں ہے نواز شریف کے خلاف کرمنل مقدمات کھل چکے ہیں۔

نواز شریف کو کہا جاتا ہے کہ انہیں عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہئیے کیا اشرافیہ قانون سے بالا تر ہیں۔

سیاست میں باقی رہنا ہے تو جی ٹی روڈ سے کچھ نہیں ہو گا عوام کو کچھ کر کے دکھانا ہو گا۔

مسلم لیگ نے کے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ

جب تک ہم ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کرتے رہیں گے ہم عوام کے لئیے اپنے پروگرام پر عمل نہیں کر سکتے۔

چارٹر آف ڈیموکریسی کے بعد پاکستان کی سیاست میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی قیادت کو کسی قسم کی ڈیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

پاناما کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ بڑا مقدمہ بڑا فیصلہ لیکن بعد میں اقامہ نکال لیا۔

پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

سیاسی جماعتوں مین سو اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن جمہوریت کے تسلسل پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔

الیکٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیا نے لوگوں کی زہنوں کو بہت بدل دیا ہے اب ماضی جیسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ملک ریاض نے نواز شریف کے ساتھ طویل ملاقات کی ہے ان کی لوگوں کو مائل کر لینے کی بڑی شہرت ہے۔

اس وقت اگر کوئی این آر او کرنے کی کوشش کی گئی تو دقت ہو گی عوام دیکھ رہے ہیں۔

ملک ریاض زرداری کے بہت قریب ہیں خدشہ ہے کہ پھر کسی ڈیل کے نتیجہ میں احتساب کا عمل نہ رک جائے۔

نواز شریف نے ڈکٹیٹر کے ساتھ ڈیل کی دس سال کا معاہدہ کیا لیکن عوام کے سامنے اس کی سختی سے تردید کرتے رہے۔

حنیف عباسی اور موسی گیلانی دونوں کے خلاف مقدمات ہیں لیکن کچھ نہیں ہو رہا۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی سوچ یہ ہے کہ آپ ہمیں نہیں چھیڑیں ہم آپ کو نہیں چھیڑیں گے۔

سننے میں آیا ہے کہ نیب کے نئے چیرمین کے لئیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں رابطہ ہو چکا ہے۔

نواز شریف کے بچے شاید عدالت میں پیش نہیں ہوں گے اور معاملے کو التوا کا شکار کیا جائے گا۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

28 September, 2017 09:08


https://www.youtube.com/watch?v=BMmmocoEEKg

https://www.samaa.tv/videos/nadeemmalik/2017/09/nadeem-malik-live-samaa-tv-27-sept-2017/

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik 27-SEPTEMBER-2017

TOPIC- PAKISTAN AND INTERNATIONAL POLITICS

GUESTS- IMRAN KHAN

IMRAN KHAN WAS THE ONLY GUEST ON THE SHOW

He said that the position where Nawaz Sharif is today he has reached here with so many difficulties. He said that PML-N is a mafia and all the institutions are under its control. He said that IB head spent four days in London with Nawaz Sharif is he his personal servant? He said that Nawaz Sharif is an offender but is given forty cars protocol by the government. He said that Nawaz Sharif talks about Aqama but his real offence is that he made the property of billions in the names of his children. He said that Nawaz Sharif corrupted the institutions to send his tainted money abroad by appointing his cronies there.

He said that PML-N has passed the bill from national assembly that a disqualified person can become the head of the political party. He said that Nawaz Sharif says then development of the country will be halted if he will try to go after the corruption.

He said that if the numbers are achieved Shah Mahmood Qureshi will become the leader of the opposition. He said that Shah Mahmood Qureshi has vast experience of the parliament. He said that PML-N and PPPP are coherent with each other. He said that no matter what Nawaz Sharif does now his time is over. He said that we are ready for the elections this time and will defeat Nawaz Sharif in any case. He said that lot of money was spent in NA-120 even the Zakat money was spent and rupees eight thousand were offered to vote in the favor of ML-N.

He said that Nawaz Sharif was germinated in the politics by the military he should be thankful to them instead of being offensive. He said that if Nawaz Sharif believes in democracy how he can let Maryam Nawaz working as the deputy PM. He said that there is no comparison of Ch Nisar and Maryam Nawaz that has spent thirty years in politics. He said that there is no comparison on merit between Balawal and Aetzaz Ahsan. He said that Asfandyar, Achakzai and Fazal U Rehman have dragged their whole families into the politics.

He said that people always vote for the ruling party in the by elections but the situation will be different in the general elections.

He said that whatever decision SC will give about him he will accept it. He said that Sharif family likes the judges like Malik Qayyum whom they dictate that what decision has to be given. He said that our judiciary never did the justice about Nawaz Sharif see how they treated Yousuf Raza Gillani and Raja Ashraf as compare to Nawaz Sharif.

He said that if Shahbaz Sharif is not involved in the Model Town Tragedy he should make its report public.

He said that Nawaz Sharif is responsible for most of the conspiracies against the democracy. He said that Nawaz Sharif conspired against Junejo took money from Osama Bin Laden and ISI.

He said that India says that in Kashmir and Afghanistan says that in their country all the problems are caused by Pakistan. He said that Khawaja Asif said that we need to clean our house and Ahsan Iqbal endorsed his statement. He said that the impression given by our leaders is that Pakistan is responsible for all the trouble in our region. He said that extremism can only be tackled by good governance and justice.

He said that Shahid Khaqan Abbasi still calls Nawaz Sharif the PM and does not accept the verdict of the court so the new elections should be called.

He said that if the new bill of elections is passed PTI will challenge it.

http://naeemmalik.wordpress.com/

27 September, 2017 22:04


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

27-SEPTEMBER-2017

نواز شریف آج جہاں ہے وہاں تک بڑی مشکل سے پہنچا ہے۔ آج کے واحد مہمان عمران خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مسلم لیگ ن ایک مافیا ہے تمام ادارے ان کے کنٹٹرول میں ہیں۔

آئی بی کے سربراہ نے چار دن لندن میں نواز شریف کے ساتھ گزارے ہیں کیا یہ اس کا نوکر ہے۔

نواز شریف ایک مجرم ہے اسے چالیس گاڑیوں کا پروٹوکول دیا گیا ہے۔

نواز شریف اقامہ کی بات کرتا ہے اس کا اصل جرم یہ ہے کہ اس کے بچوں نے اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں۔

نواز شریف نے اپنے ناجائز پیسے باہر بھیجنے کے لئیے ادارے تباہ کئیے ان میں اپنے بندے بٹھائے۔

مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ سے بل پاس کروایا ہے کہ ایک نا اہل شخص پارٹی سربراہ بن سکتا ہے۔

نواز شریف کہتا ہے کہ اگر وہ کرپشن پر ہاتھ ڈالے گا تو ملک کی ترقی رک جائے گی۔

اگر نمبر پورے ہو گئے تو شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بنایں گے انہیں پارلیمنٹ کا بہت تجربہ ہے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا آپس میں مک مکا ہے۔

نواز شریف اب جو مرضی کر لے اس کا دور ختم ہو چکا ہے۔

اس دفعہ ہم الیکشن کے لئیے تیار ہیں نواز شریف جو بھی کر لے ہم اسے ہرایں گے۔

این اے ایک سو بیس میں پیسہ چلا ہے زکوت کے پیسے بھی خرچ کئیے گئے آخری دن آٹھ آٹھ ہزار میں ووٹ خریدے گئے۔

نواز شریف کو فوج نے بنایا اسے تو فوج کا شکر گزار ہونا چاہئیے وہ اس کے خلاف بولتا ہے۔

نواز شریف اگر جمہوریت میں یقن رکھتا تو کیا اسے مرم نواز ہی ملی تھی جو ڈپٹی پرائم منسٹر بنی ہوئی ہے۔

چوہدری نثار اور مریم نواز کا کیا مقابلہ ہے جس نے تیس سال سیاست میں گزارے ہیں۔

اعتزاز احسن اور بلاول کا میرٹ پر کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

اسفند یار، اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان اپنا پورا پورا خاندان سیاست میں لے آئے ہیں۔

ضمنی الیکشن میں لوگ حکمران جماعت کو ووٹ دیتے ہیں لیکن عام انتخابات میں ایسا نہیں ہو گا۔

سپریم کورٹ میرے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گی مانوں گا میں یہ نہیں کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالا۔

شریف خاندان ملک قیوم جیسے جج پسند کرتی ہے جسے فون کر کے کہتے ہیں کہ جج صاحب یہ فیصلہ کر دیں۔

ہماری عدلیہ نے کبھی نواز شریف کے معاملے میں انصاف نہیں کیا یوسف رضا گیلانی اور راجہ رینٹل سے برتاؤ دیکھیں اور نواز شریف سے دیکھیں۔

اگر شہباز شریف ماڈل ٹاؤن کے واقع میں ملوث نہیں ہے تو پھر اس کی رپورٹ کو پبلک کر دے۔

جمہوریت کے خلاف سب سے زیادہ سازشیں نواز شریف نے کیں۔

نواز شریف نے جونیجو کے خلاف سازش کی اوسامہ بن لادن اور آئی ایس آئی سے پیسے لئیے۔

بھارت کہتا ہے کہ کشمیر میں اور افغانستان کہتا ہے کہ اس کے ملک میں تمام مسائل پاکستان کی وجہ سے ہیں۔

خواجہ آصف کہتا ہے کہ ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے اور احسن اقبال نے اس کی تائید کی ہے۔

ہمارے لیڈروں کے بیانات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ علاقعے میں تمام مسائل کا زمہ دار پاکستان ہے۔

انتہا پسندی کا مقابلہ صرف اچھی گورننس اور انصاف فراہم کر کے کیا جا سکتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی اب بھی نواز شریف کو وزیراعظم مانتے ہیں اور عدلیہ کا فیصلہ تسلیم نہیں کرتے اس لئیے نیا الیکشن ہونا چاہئیے۔

اگر نیا الیکشن بل پاس ہو گیا تو ہم اس کو چیلنج کریں گے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/