26 August, 2014 21:04


NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

26-AUG-2014

میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ وقت بہت اہم ہوتا ہے گزر جائے تو واپس نہیں آتا۔ مخدوم امین فہیم کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

بہتے دریا کو روکیں گے تو خود رستہ بنا کر کسی طرف بھی نکل جائے گا۔ امین فہیم

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر بھی کٹے گی اور نواز، شہباز شریف دونوں بھائی گرفتار بھی ہوں گے۔ طاہر القادری

ہم نے جے آئی ٹی کو مسترد کر دیا تھا اس کے دس میں سے آٹھ ممبران پنجاب پولیس کے ہیں۔ طاہرالقادری

جے آئی ٹی نے کہا ہے کہ جن بندوقوں سے گولیاں چلائی گئیں پیش کی جایں لیکن ابھی تک ایسا نہیں کیا گیا۔ طاہرالقادری

کل ہماری ڈیڈ لائن آئے گی تو یا تو عوام کو حقوق ملیں گے یا پھر میں شہید ہو جاؤں گا۔ طاہرالقادری

موجودہ بحران کا حل صرف نواز شریف کا استعفی ہے ہر روز دھاندلی کے نئے ثبوت مل رہے ہیں۔ شفقت محمود

افضل خان عینی شاہد ہے اس نے سب کچھ اپنی آنکھوں سے ہوتے دیکھا۔ شفقت محمود

میں سمجھتا ہوں کہ الیکشن میں دھانلی تو ضرور ہوئی لیکن باقاعدہ منصوبے کے تحت بڑے پیمانے پر نہیں ہوئی۔ وسیم بادامی

لاہور میں چودہ لوگوں کو مار دیا گیا لیکن ایف آئی آر کٹوانے کے لئیے عدالت جانا پڑا۔ شفقت محمود

آئین میں وزیراعظم کو ہٹانے کے طریقہ درج ہے لیکن اس وقت صورت حال اس سے بہت آگے جا چکی ہے۔ امین فہیم

شہباز شریف اتنے پاورفل ہیں کہ وہ وزیراعلی رہے تو انوسٹی گیشن پر اثر انداز ہوں گے۔ شفقت محمود

میں کہوں کہ شہباز شریف کو سٹیپ ڈاؤن کرنا چاہئیے تو مجھے اس کا حق نہیں ہے اور کہوں کہ نہیں کرنا چاہئیے تو مجھے اس کا بھی حق نہیں ہے۔ امین فہیم

جمہوری اصولوں کے مطابق شہباز شریف کو سٹیپ ڈاؤن کرنا چاہئیے تھا اور ایف آئی آر نہ کٹنا تو بہت ہی غلط بات ہے۔ وسیم بادامی

سانحہ لاہور کی تفتیش پولیس کو کرنی ہے اور پولیس کا سربراہ شہباز شریف خود ملزم ہے۔ شفقت محمود

سانحہ لاہور سے ہم کو نصیحت ملی ہے کہ جب تک نواز شریف وزیراعظم بن کر بیٹھے ہیں کچھ نہیں بدل سکتا۔ شفقت محمود

پاکستان کے آئین کے تحت کوئی سینیٹر وزیراعظم نہیں بن سکتا اس لئیے اسحق ڈار کا کوئی چانس نہیں ہے۔وسیم بادامی

میں کہتا ہوں کہ آج رات پی ٹی آئی اور پی ایم ایل ن کوئی فیصلہ کر لیں ورنہ کل کوئی اور فیصلہ کرے گا۔ امین فہیم

Leave a comment