23 May, 2024 21:35


NADEEM MALIK LIVE

23-05-2024

ہم نے کورٹ رپوٹنگ پر پابندی نہیں لگائی لیکن غلط رپورٹنگ ہو رہی ہے۔ رانا ثنا اللہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

صحافی بھی کہہ رہے ہیں کہ غلط رپورٹنگ کے خلاف قانون بننا چاہئیے لیکن ان سے مشورہ نہیں کیا گیا۔

صحافی کسی جملے میں کچھ الفاط یا جملے کا اضافہ کر کے چلا دیتے ہیں اور ریڈ الرٹ ہو جاتا ہے۔

لوگ سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹس کرتے ہیں کہ کسی کی زندگی ہی تباہ ہو جاتی ہے۔

عمران خان بات چیت کے لئیے شرائط رکھتے ہیں سیاسی جماعتیں مسائل مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی والے آف دی ریکارڈ رابطہ کر کے بات چیت کرنا طے کر سکتے ہیں۔

میں پی ٹی آئی کو بات چیت کرنے کی پیشکش کرتا ہوں۔

شعیب شاہین پی ٹی آئی

عدلیہ رپورٹنگ کو آج کل لائیو دکھایا جاتا ہے عدالت میں ججوں کے ریمارکس کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہوتا ہے۔

عدالتی کاروائی کی پوری آڈیو اور وڈیو بننی چاہئیے اور اس کو ویب سائٹ پر پوسٹ ہونا چاہئیے۔

نئے قانون میں اگر کسی نے ایک وڈیو بھی پوسٹ کی ہو گی تو اسے صحافی سمجھا جائے گا۔

اگر کسی نے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ کی ہو گی تو جج اسے سزا دے سکے گا کہ توہین عزت ہو گئی ہے۔

اگر مسلم لیگ ن بات چیت کے لئیے سنجیدہ ہے تو نواز اور شہباز شریف پیشکش کریں۔

ہمارا سب سے پہلا مطالبہ یہ ہے کہ ہم نے الیکشن جیتا ہے ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔

میں آج اپنے خلاف پانچویں مقدمے میں ضمانت کروا کے آیا ہوں کیا بات چیت اس طرح کی جاتی ہے۔

حکومت اسٹیبلشمنٹ کے ایک مہرے کے علاوہ کوئی کام نہیں کر رہی۔

عطا اللہ تارڑ مسلم لیگ ن

یو اے ای کی طرف سے پاکستان میں دس ارب ڈالر مختص کر دئیے ہیں۔

دس ارب ڈالرز پاکستان میں مختلف شعبوں میں انوسٹ کئیے جایں گے۔

https://www.youtube.com/results?search_query=nadeem+malik+live

Leave a comment