8 August, 2022 21:50


08-08-2022

NADEEM MALIK LIVE

www.worldpress.com

عمران خان پر میرے فارن فنڈنگ کے میرے الزمات اب فرد جرم بن چکے ہیں۔ اکبر ایس بابر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مجموعی فنڈز سوا یا ڈیڑھ ارب روپے کے قریب ہیں جو ممنوعہ ہیں۔

مبارک النہیان نے عمران خان کو جو پیسے دئیے وہ بھی اب ثابت ہو چکے ہیں۔

عمران چوہدری مڈل ایسٹ سے پی ٹی آئی کے لئیے فنڈز اکٹھے کرتے تھے اور وہ عمران خان کے بہت اچھے دوست ہیں۔

پی ٹی آئی کو بہت سے بھارتی شہریوں نے بھی فنڈز دئیے ہیں۔

پی ٹی آئی کی سینئیر لیڈرشپ نے فارم ہاوس بنائے اور بنی گالا کے ملازمین نے بتایا کہ ان کے اکاؤنٹس میں بڑی بڑی رقوم آ رہی ہیں۔

ممنوعہ فنڈنگ کے پیسے پارٹی اور زاتی مقاصد کے لئیے استعمال کئیے گئے۔

عمران خان نے جو کچھ کیا ہے اس پر اسے استعفی دے دینا چاہئیے۔

حنیف عباسی مسلم لیگ ن

میں عدالت میں بنی گالا کی زمین کے بارے میں کیس لے کر گیا تھا لیکن عمران خان کبھی کوئی جواب نہیں دے سکے۔

عمران خان کبھی کہتے تھے کہ انہوں نےبنی گالا کی زمین اپنا فلیٹ بیچ کر لی اور کبھی کہتے جمائما نے پیسے دئیے۔

ہم نے عدالت میں کہا تھا کہ عمران خان جھوٹا ہے۔

پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کے تیرہ اکاؤنٹس بے نامی کے ہیں۔

عارف نقوی نے منی لانڈرنگ کا سارا معاملہ عمران خان پر ڈال دیا ہے۔

عارف علوی کا بے نامی اکاؤنٹ نکل آیا ہے انہیں اپنے عہدے سے استعفی دے دینا چاہئیے۔

جس طرح سے شہدا کے جنازوں پر سیاست کی گئی ہے اس پر میرا دل دکھا ہے۔

پی ٹی آئی سے اسد عمر، پرویز خٹک، فواد چودری اور شاہ محمود قریشی وزارت عظمی کے امیدوار ہیں۔

عمران شفیق ماہر قانون

پاناما کیس میں کسی بھی ایکسکیوز کو نہیں مانا گیا اور نواز شریف کو سزا دے دی گئی۔

عمران خان صرف ایک بات کہتے ہیں کہ فارن فنڈنگ اکاؤنٹس اکاأنٹنگ فرم نے بنائے انہوں نے صرف دستخط کئیے لیکن وہ یہ کام پانچ سال تک کرتے رہے۔

عمران خان آٹھ سال تک اپنے پارٹی فنڈز کو چھپانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

توشہ خانے سے کچھ ایسی چیزیں بھی ہیں جو لے لی گئی تھیں لیکن پیسے ادا نہیں کئیے گئے۔

پاکستان میں باسٹھ تریسٹھ کی بنیاد پر سیاست دانوں اور سیاسی جماعتں پر پابندی لگانا بند ہونا چاہئیے۔

https://www.samaa.tv/live/

https://www.youtube.com/watch?v=EVa5Okk6i88

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s