NADEEM MALIK LIVE
www.samaa.tv/videos/NadeemMalik
08-MAY-2018
نواز شریف کے بھارت پیسہ بھیجنے کے الزام پر وزارت خزانہ کو فوراْ تحقیقات کرنی چاہئیے تھی۔اسد عمر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو
ہر چیز کی زمہ داری نیب پر نہیں ڈالنی چاہئیے اینٹی کرپشن ، ایف آئی اے ،سی ڈی اے سب سے پوچھنا چاہئیے۔
جو عدلیہ جس کا کریڈٹ مسلم لیگ ن لیتی ہے کہ آزاد ہے اس نے ان پر کرپشن کا الزام لگایا ہے۔
نیب صرف میاں صاحب کے خلاف کیس نہیں چلا رہی عمران خان جہانگیر ترین اور علیم خان کے خلاف بھی کیس چلا رہی ہے۔
کراچی میں پی ٹی آئی کا بینر جلا دیا گیا لیکن پیپلز پارٹی کا وہیں ہے ہمارے لوگوں کی موٹر سائیکلیں جلائی گئیں۔
ہمارے لوگوں پر حملہ کرنے والے پیپلز پارٹی کے لوگ لیاری سے آئے انہوں نے شراب پی ہوئی تھی۔
بلاول نے اچھا فیصلہ کیا انہوں نے کہا ہے کہ وہ جلسہ نہیں کریں گے پی ٹی آئی کر لے۔
جو شخص باقاعدہ قانون کا مفرور ہے وہ کیسے اسمبلی کا ممبر ہو سکتا ہے۔
عدالت نے اسحق ڈار کی رکنیت معطل کی ہے ختم نہیں کی ہے۔
پیپلز پارٹی کے لطیف کھوسہ نے کہا کہ
جب سے نواز شریف آئے ہیں انہوں نے سیاست کو کاروبار بنا دیا ہے۔
سارے ادارے ہی نہیں عدلیہ بھی نواز شریف کے حق میں فیصلے دیتی تھی۔
اگر عدالت نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ دیا تو اس پر حملہ کر دیا۔
شریف خاندان پھر اتنا ماہر ہو گیا کہ الیکٹرول سسسٹم کو ہائی جیک کر کے اقتدار میں آئے۔
پھر آہستہ آہستہ نواز شریف نے سارے اداروں کو بھی اپنے زیر نگیں کر لیا۔
پھر نواز شریف نے آئین میں پندہرویں ترمیم کر کے خود کو امیر المومینین بنانے کی کوشش کی۔
دس سال میں مسلم لیگ ن نے جس طرح ملک کو لوٹا ہے جس منْصوبے کو بھی ہاتھ لگایں گے اس میں سے تعفن آئے گا۔
فیصلہ خلاف آ جائے تو نواز شریف کہتے ہیں کہ صرف ان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور حق میں آ جائے تو پھر عدلیہ کی تعریف کرتے ہیں۔
مودی سے ساڑھیاں اور تحفے ہم کو نہیں ملے نواز شریف کو ملے ہیں اسی لئیے ہم اسے مودی کا یار کہتے ہیں۔
نواز شریف کا کوئی مینوفیکچرنگ ڈیفیکٹ ہے جس طرح انہوں نے پاکستان کو لوٹا کسی اور نے نہیں لوٹا۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے اداروں کو مفلوج کر دیا ہے اس لئیے جے آئی ٹی بنائی گئی۔
نواز شریف تین بار پاکستان کے وزیراعظم رہے لیکن ان کے بچے پاکستان کے شہری ہی نہیں ہیں۔
جو شخص مفرور ہو اس کے عام آدمی جیسے حقوق نہیں ہوتے اسحق ڈار کو سینٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت ہی نہیں ہونی چائیے تھی۔
مسلم لیگ ن کے نہال ہاشمی نے کہا کہ
امیر المومنین ہونا کوئی بری بات نہیں ہے یہ عزت کی بات ہے۔
پیپلز پارٹی کی اس وقت چیخیں نکلی تھیں جب ڈاکٹر عاصم کو پکڑا گیا۔
ایون فیلڈ ایک چھوٹا سا فلیٹ ہے کیا ہم سرے محل کو بھول گئے۔
نواز شریف نے آزاد عدلیہ کی تحریک چلائی آج کی آزاد عدلیہ کی بنیاد نواز شریف نے رکھی۔
نواز شریف پر بھارت پیسہ بھیجنے کا الزام لگانے سے پہلے اس کی تحقیقات کی جانی چاہئیے تھیں۔
پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے کل کراچی میں خود کو ایکسپوز کیا ایک دوسرے کے خیمے جلائے ان میں برداشت نہیں ہے۔
شرجیل میمن بھی ملک سے فرار ہوئے تھے ان پر بھی یہ قانون لگنا چاہئیے تھا۔