NADEEM MALIK LIVE
www.samaa.tv/videos/NadeemMalik
10-MAY-2018
مجھے نہیں معلوم کہ نواز شریف پر چار اعشاریہ نو بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ کے الزام کا سورس کیا ہے۔ عارف علوی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو
نواز شریف پر الزام لگانے سے پہلے اس کی تحقیقات ہونی چاہئیے تھیں۔
نواز شریف کی ملک سے باہر تین سو ارب روپے کی جائیدادیں ہیں جن کا ان کے بنک اکاؤنٹ سے پتہ چلا۔
چیف جسٹس اور آرمی چیف اگر نواز شریف کا ساتھ نہ دیں تو وہ خلائی مخلوق ہو گئے۔
ادارے کا کام ملک کے ساتھ وفاداری ہے نواز شریف کی نوکری نہیں کرنی۔
نواز شریف نے اپنی جائیداد کا ثبوت دینا ہے نیب نے نہیں دینا یہ قانون ہے۔
پیپلز پارٹی کے نبیل گبول نے کہا کہ
نواز شریف نے آج جو زبان استعمال کی ایسا لگ رہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم بول رہا ہے۔
اب خلائی مخلوق کہنا بند کر دیں سب کو پتہ چل چکا ہے کہ نواز شریف فوج کے خلاف بولتا ہے۔
چیرمین نیب کو معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے وہ بس اپنے الزام کی تردید کر دیں۔
نواز شریف اپنی فوج کے خلاف بول کر بھارت کو خوش نہ کریں۔
خلائی مخلوق کا ساتھی مشاہد حسین آج پریس کانفرنس میں نواز شریف کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔
پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا گیا کہ ہمارا ساتھ دیں لیکن ہم نے انکار کر دیا۔
نواز شریف کو پتہ ہے کہ ان کے لئیے آگے کیا آ رہا ہے وہ الیکشن ہار جایں گے۔
نواز شریف کہہ رہا ہے کہ خلائی مخلوق ہے لیکن شہباز شریف کہتا ہے کہ کوئی خلائی مخلوق نہیں ہے۔
نواز شریف شہباز شریف کو وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتے وہ مریم نواز کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں۔
ڈان لیکس کا معاملہ اٹھا کر لڑائی کا آغاز نواز شریف نے کیا تھا خلائی مخلوق نے نہیں کیا تھا۔
شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی حمایت میں کہا ہے کہ نیب چیرمین کو پارلیمنٹ میں بلایں نواز شریف ممبر پارلیمنٹ نہیں ہیں ان کے لئیے نیب چیرمین کو نہیں بلایا جا سکتا۔
مسلم لیگ ن کے زعیم قادری نے کہا کہ
لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کی جار ہی ہے کہ نواز شریف بھارت کو پیسے بھیج کر اسے مظبوط کر رہا ہے۔
نواز شریف پر الزام لگانے کا مقصد صرف بدنام کرنے کی کوشش ہے۔
نواز شریف ایک محب وطن پاکستانی ہیں۔
نواز شریف اپنے فوج کے ساتھ کردار پر معافی مانگ چکے ہیں۔
پی ٹٰی آئی کے رانا قاسم نون نے کہا کہ
ہم کسی خلائی مخلوق کو نہیں جانتے ہم تو خود زمینی مخلوق ہیں۔
ہم خلائی مخلوق ہوتے تو الیکشن کیوں ہارتے ہم تھوڑے تھوڑے مارجن سے الیکشن ہارے ہیں۔
ایک مائنڈ سیٹ ہے اداروں کے ساتھ لڑائی چاہتے ہیں۔
نواز شریف کے ارد گرد ایسے لوگ ہیں جو انقلابی بنے ہوئے ہیں جو انہیں انقلاب کی نوید دیتے ہیں۔
اداروں سے لڑنے کی پالیسی ملک کی تباہی کا باعث بنے گی۔
ہم اگر جنوبی پنجاب کے لوگوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں تو اس پر مسلم لیگ ن کو کیا تکلیف ہے۔