21 May, 2018 20:53


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

21-MAY-2018

ہاؤسنگ سوسائٹیاں لوگوں کو خواب دکھاتی ہیں اور ان سے فراڈ کرتی ہیں۔رانا محمد افضل کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

لوگ پلاٹ خرید لیتے ہیں بعد میں پوچھیں کہ مسجد کہاں ہے سکول کہاں ہے تو پتہ چلتا ہے کہ مالک نے اس کے لئیے دستخط ہی نہیں کئیے ہوئے۔

دیہی علاقعوں میں کسی قسم کی سہولیات نہیں ہیں نہ پینے کاصاف پانی ہے اور نہ کوئی اور سہولت ہے۔

پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ

پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز لوگوں سے فراڈ کر رہی ہیں آج بھی لوگ پلاٹ خرید بھی رہے ہیں اور بیچ بھی رہے ہیں۔
بحریہ اور ڈی ایچ اے وہ منصوبے ہیں کہ شکایات کے باوجود لوگ وہاں پلاٹ خریدنا چاہتے ہیں۔

سی ڈی اے ،ایل ڈی اے اور کے ڈی اے لوگوں کو ہاؤسنگ کی سہولت نہیں دے گی تو پرائیویٹ سکیمیں بنیں گی۔

بلوچستان کی حالت سب سے بری ہے لیکن وہاں جو پیسہ کھایا گیا وہ وہیں کے کسی سردار نے کھایا ہے۔

جب تک پاکستان کے عوام اپنے حقوق کے لئیے خود کھڑے نہیں ہوں گے کچھ نہیں بدلنے والا۔

پنجاب کی حالت پاکستان بننے کے وقت بھی باقی صوبوں سے بہتر تھی۔

لاہور کی میٹرو پر ایک شخص کو اسی روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے اس میں میرے حلقے کے لوگوں کا کیا قصور ہے۔

پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے پبلک سیکٹر سے بہت بہتر کام کیا ہے۔

پرویز الہی نے لاہور میں ایک ہسپتال بنایا لیکن شہباز شریف نے آج تک اس ہسپتال کو نہیں چلایا وہ مجرم ہے۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نے لاہور میں ایک بھی نیا ہسپتال نہیں بنیا۔

پی ٹی آئی نے کہا تھا کے پی کے میں ایک سلیبس دیں گے وہ کہیں بھی نہیں دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے شفقت محمود نے کہا کہ

ہاؤسنگ سوسئٹی والے تو فراڈ کر ہی رہے ہیں لیکن ریاست بھی ساتھ شامل ہے۔

لوگ سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں کیا وجہ ہے کہ ریاست کچھ نہیں کر رہی۔

بحیثیت مجموعی تمام ادارے فیل ہوئے ہیں کسی نے اپنا کام نہیں کیا۔

پچھلے پانچ سالوں میں ایک رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ جو انسانی ترقی ہوئی ہے کے پی کے میں ہوئی ہے دوسرے نمبر پر بلوچستان ہے۔

حکومت نے لاہور کے صرف ایک منصوبے پر جتنے پیسے خرچ کئیے ہیں اس سے آدھے بھی لوگوں پر خرچ دیتے تو مجھے خوشی ہوتی۔

مسلم لیگ ن کی پنجاب پر بائیس سال حکومت رہی ہے انہوں نے عوام کے لئیے کیا کیا ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/