7 August, 2017 22:02


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

07-AUGUST-2017

خواتین کے خلاف غلط قسم کے الزامات لگانا سیاست کے لئیے مناسب بات نہیں ہے۔ عارف علوی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میرا عائشہ گلالئی کو یہی کہنا ہے کہ وہ عدالت میں جایں اور عمران خان کے خلاف ثبوت دیں۔

ہم نے عائشہ گلالئی پر بننے والی پارلیمنٹ کمیٹی کی مخالفت کی ہے یہ متعصب ہو گی اس سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کی مائزہ حمید نے کہا کہ

ہم نے عائشہ گلالئی کے معاملے کو قانون کی طرف لانے کی کوشش کی ہے اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔

عمران خان پارلیمنٹ یا سپریم کورٹ میں یقین نہیں رکھتے وہ پارلیمنٹ کی کمیٹی کے سامنے نہیں آیں گے۔

عائشہ احد کا معاملہ عدالت میں ہے اس پر ہم بات نہیں کر سکتے۔

پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈیوالہ نے کہا کہ

یہ بد قسمتی کی بات ہے کہ ہم خواتین کے معاملات پر ٹی وی شو میں بحث کر رہے ہیں۔

مجھے شرم آ رہی ہے کہ ہم سیاست کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں یہ سب سے نچلی سطح ہے۔

یہ عدالت کا معاملہ ہے عدالت کو اس کا نوٹس لینا چاہئیے اور اسے ختم کرنا چاہئیے۔

سمبل راجہ نے کہا کہ

میری شکایت راجہ بشارت،حمزہ شہباز اور عمران خان سے ہے کہ جب خواتین ان پر الزام لگاتی ہیں تو وہ سامنے کیوں نہیں آتے۔

راجہ بشارت خواتین سے شادیاں کرتا ہے اور پھر ان کی زندگیاں برباد کر دیتا ہے۔

میں میڈیا کو راجہ بشارت سے اپنی شادی کا ثبوت دے چکی ہوں۔

پنجاب اسمبلی میں خواتین کے بارے میں نا زیبا الفاظ بولے جاتے ہیں۔

عائشہ احد نے کہا کہ

میرا وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ میرے بارے میں بھی کمیٹی بنائی جائے۔

حمزہ شہباز نے میرے خلاف مقدمات بنوائے اس نے مجھے اغوا کروا دیا تھا۔

میں نے نواز شہباز شریف اور سپریم کورٹ کو خطوط لکھے لیکن کچھ نہیں ہوا۔

رانا ثنا اللہ خود بھی بیٹیوں والے ہیں انہوں نے میرے بارے میں نازیبا الفاظ کہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/