30 August, 2017 22:16


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

30-AUGUST-2017

مجھے حیرت ہے کہ ملتان میڑو بس میں کرپشن کو چین نے نوٹس کیا لیکن ہمارے ہاں کچھ نہیں کیا گیا۔ شیری رحمان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

شہباز شریف کو ملتان میٹرو میں کرپشن کا جواب دینا پڑے گا یہ معاملہ دفن نہیں ہو گا۔

موجودہ حکومت بڑے منصوبے لگاتی ہے اور پیسہ ہیر پھیر میں چلا جاتا ہے۔

امریکہ کی دھمکیوں کے خلاف آج قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا حالانکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جانا چاہئیے تھا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے لیڈرز تو بولے لیکن حکومت کی طرف سے کچھ نہیں کہا گیا۔

موجودہ صورت حال میں اپنے قومی وقار کے ساتھ کبھی مکہ بھی دکھایا جاتا ہے۔

پچھلے چار سالوں میں ہماری حکومت نے خارجہ پالیسی پر کبھی اپنا بیانیہ ہی پیش نہیں کیا۔

پیپلز پارٹی کی حکومت نے چھ مہینے تک نیٹو سپلائی بند رکھی اور اس وقت تک نہیں کھولی جب تک کہ امریکہ نے معافی نہیں مانگ لی۔

دنیا نے دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں کی اس لئیے ستائش نہیں کی کیونکہ حکومت نے چار سالوں میں اس پر کوئی بات ہی نہیں کی۔

ہمارے دفتر خارجہ میں اس وقت خانہ جنگی کا ماحول ہے۔

پی ٹی آئی کے شبلی فراز نے کہا کہ

ہمارے ادارے عوام کے مفاد کے لئیے کام کرنے کی بجائے چوروں کو بچاتے ہیں۔

میں نے ملتان میٹرو بس میں کرپشن کا معاملہ آج پارلیمنٹ میں جمع کروایا ہے۔

ہم نے امریکہ کے خلاف ہمیشہ معزرت خواہانہ رویہ رکھا ہے۔

پاکستان کی کسی حکومت نے قومی مفاد میں کام نہیں کیا اگر کبھی کیا ہے تو جزوی طور پر کیا ہے۔

چار سال تک اس ملک کا کوئی وزیرخارجہ ہی نہیں تھا اب احساس ہوا ہے تو مقرر کیا گیا ہے۔

بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کے لئیے افغانستان کی زمین استعمال نہیں ہونی چاہئیے۔

مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ

ملتان میٹرو بس میں کرپشن کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جایں گی۔

الزامات ان پر لگتے ہیں جو کام کرتے ہیں ابھی تک کوئی شواہد پیش نہیں کئیے گئے۔

نواز شریف نے اربوں روپے کے منصوبے لگائے لیکن کوئی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔

بد قسمتی سے ہمارا پچیس سو میل لمبا بارڈر افغانستان کے ساتھ ملا ہوا ہے اور وہاں سے دہشت گرد ہمارے ملک میں آتے ہیں۔

بہت سے دہشت گرد پاکستان سے پکڑے جاتے ہیں یا مارے جاتے ہیں تو ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔

ہماری سیاسی جماعتیں میچیور نہیں ہیں سب کو مل کر ساتھ بیٹھنا چاہئیے۔

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں دنیا نے اس کی ستائش نہیں کی۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Leave a comment